ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلی بار پاک میں بم گرے تو مہاگٹھ بندھن کے لیڈر کو نیچے کھڑا کر دینا چاہئے، تاکہ لاشیں گن سکیں:ہریانہ کے وزیر انل وج

اگلی بار پاک میں بم گرے تو مہاگٹھ بندھن کے لیڈر کو نیچے کھڑا کر دینا چاہئے، تاکہ لاشیں گن سکیں:ہریانہ کے وزیر انل وج

Tue, 05 Mar 2019 23:02:44    S.O. News Service

نئی دہلی،05 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی اسڑائک کے اثر کو لے کر ہو رہے تنازعہ کے درمیان ہریانہ کے وزیر انل وج نے ایک منفرد بیان دیا ہے۔انل وج نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگلی بار ہندوستان جب پاکستان میں چھپے دہشت گردوں پر بم گراے تو مہاگٹھ بندھن کے کسی لیڈر کو نیچے کھڑا کر دینا چاہئے تاکہ وہ لاشیں خود گن سکیں۔ بتا دیں کہ انل وج کا بیان فضائیہ کی اسٹرائک میں مرنے والے دہشت گردوں کی تعداد پر شروع ہوئے تنازعہ کے درمیان آیا ہے۔یہ تنازع بی جے پی قومی صدر امت شاہ کے اس بیان کے بعد شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں اسٹرائک کرکے 250 دہشت گردوں کو مار گرایا،تاہم، حکومت کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا ہے۔پیر کو ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے بھی اسٹرائک میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ایک پریس کانفرنس میں جب ان سے اس معاملے پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ٹارگیٹ پر مارنا ضروری ہے، ہم شمار نہیں کرتے کہ کتنے مرے ہیں،یہ حکومت کا کام ہے۔


Share: